ایس آئی یوصدرپرچھاپہ پولیس افسرکا مغوی کی رہائی سے انکار

عدالتی عملے نے ریکارڈ چیک کیا توانٹری تھی نہ مقدمہ درج، روزنامچہ وریکارڈ سیل


Staff Reporter May 03, 2014
پولیس افسر کومغوی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونیکا حکم، درخواست پر کارروائی ۔ فوٹو : ایکسپریس

سیشن جج جنوبی احمد صبا کے حکم پر ہیڈ بیلف نے سی آئی ڈی سینٹر صدر میں چھاپہ مارا ایس آئی یو کے کمرے سے مغوی کو بازیاب کیا۔

تاہم پولیس افسر نے مغوی کو رہا کرنے اورعدالتی احکام ماننے سے انکارکردیا، آج ( ہفتے ) کو سیشن جج کے روبرو ایس آئی یو کے سب انسپکٹر و دیگر ذمے دار پولیس افسران کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے محمد علی چنہ کی درخواست پر ہیڈ بیلف مدثر کی سربراہی میں سی آئی ڈی سینٹر صدرمیں واقع ایس آئی یو میں چھاپہ مارنے اور مغوی نعیم بٹ کی بازیابی کا حکم دیا تھا ۔

سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف نے وکیل نثار احمد شر، اور درخواست گزار کے ہمراہ مذکورہ تھانے میں چھاپہ مارا اس موقع پر سب انسپکٹر غوث عالم کے کمرے میں موجود جس کے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی بازیاب کیا اور تھانے کا ریکارڈ چیک کیا تو روزنامچہ میں کوئی انٹری تھی اورنہ ہی مغوی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج تھی۔

عدالتی عملے نے مغوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تاہم ڈیوٹی افسر نے سیشن جج کا حکم ماننے سے انکار کردیا اور مغوی کو دوبارہ کمرے میں بند کردیا ، عدالتی عملے نے روزنامچہ و دیگر ریکارڈ سیل کیا اور تحریری طور پرسب انسپکٹر غوث عالم و دیگر کو آج ( ہفتے ) تمام ریکارڈ اور مغوی کے ہمراہ سیشن جج جنوبی کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔