ٹِک ٹاک کا احمقانہ ٹرینڈ سارا دن بستر پر پڑے رہو

بیڈ روٹنگ میں نوجوان نسل دن کا بیشتر حصہ بستر پر گزار رہی ہے جس سے خود والدین بھی پریشان ہیں


ویب ڈیسک July 11, 2023
ٹک ٹاک پر بیڈ روٹ کے ٹرینڈ میں نوجوان طویل وقت اپنے بستر پر گزاررہے ہیں۔ فوٹو: ٹک ٹاک اسکرین شاٹ

ٹک ٹاک پر'بسترپرپڑے رہنے' کا ٹرینڈ چل نکلا ہے جس میں لوگ دن کا زیادہ تروقت بستر پر صرف کر رہے ہیں جسے 'بیڈ روٹنگ' کا نام دیا گیا ہے۔

وائرل ہونے والے ٹِک ٹاک رحجان میں ہزاروں لاکھوں افراد نے اپنی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ وہ بستر پر بیٹھے بیٹھے کھانا کھارہے ہیں، ٹی وی دیکھ رہے، کتاب پڑھ رہے ہیں یا پھر لیپ ٹاپ پر اسکول یا کالج کا کام کررہے ہیں لیکن بستر سے نیچے نہیں اترتے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کوئی اچھا کام نہیں کیونکہ اس سے جسمانی اور دماغی عارضے لاحق ہوسکتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ "#bedrot" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ چل رہا ہے اور غیرمعمولی طورپرمقبول ہورہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس عمل سے نوجوانوں کی نیند شدید متاثر ہوسکتی ہے اور اس کے اثرات مہینوں پر محیط ہوسکتے ہیں۔

اسی ٹریںڈ کے تحت لوگ مختلف فلموں یا ڈراموں کے سیزن لگاتار دیکھتے ہیں اور بستر میں بیٹھے بیٹھے کھاتے اور پیتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوستوں سے فون پر طویل دورانئے کی باتوں میں وقت ضائع کررہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش، جسمانی سرگرمی اور نقل و حرکت انسانی جسم کے لیے بھی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں