چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف اراضی جعلسازی کا مقدمہ درج

اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کر لیا


طالب فریدی July 11, 2023
اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کر لیا (فوٹو : فائل)

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

عظمیٰ خان نے اٹھارہ ہزاری میں چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: لیہ اراضی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی، بہن اور بہنوئی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

عظمیٰ خان کے علاوہ تحصیل دار، نائب تحصیلدار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت کل 9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں جب کہ اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں