عوام سے فراڈ کا ملزم سیف الرحمن خان نیازی گرفتار

سیف الرحمن خان نیازی کی دونوں اہلیہ رومیسہ سیف اور زرینہ خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور


ویب ڈیسک July 11, 2023
سیف الرحمن خان نیازی کی دونوں اہلیہ رومیسہ سیف اور زرینہ خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے سیف الرحمن خان نیازی کو گرفتار کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب کے گواہ اور نجی بینک کے ملازم محمد عدنان نے پیش ہوکر بتایا کہ ملزم کیخلاف ریکارڈ مختلف برانچز میں ہونے کے باعث اکٹھا نہیں ہو سکا۔

عدالت نے نجی بینک کے ملازم نیب گواہ عدنان کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کے مزید دو گواہ عمیر اور علی رضا کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی کی دونوں اہلیہ رومیسہ سیف اور زرینہ خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت پیشی سے واپسی پر سیف الرحمن کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سیف الرحمن کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں