طالبان کا قرآن کی بیحرمتی پر معافی کا مطالبہ سویڈن کی سرگرمیاں معطل
دیگر مسلمان ممالک بھی سویڈن سے تعلقات پر غور کریں، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد
طالبان حکومت نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف سویڈن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سرکاری طور پر معافی مانگنے تک افغانستان میں سویڈن کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام افغان سرکاری اداروں کو اس حکم پر عمل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کویت کا سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر مسلمان ممالک بھی مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی اس مذموم حرکت پر سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات پر غور کریں۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی بھی سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کرنےکا اعلان کر چکی ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔