سوات رہنما تحریک انصاف کے گھر پر بم حملہ ناکام
گھر کے گیٹ پر 870 گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، پولیس
سابق ایم پی اے اور ریجنل صدر تحریک انصاف فضل حکیم یوسفزئی کے گھر کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے مگنیٹک بم لگایا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا، گھر کے گیٹ پر 870 گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ریجنل صدر فضل حکیم نے درخواست بھی دے رکھی تھی کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہے۔
فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود پولیس نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی، مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، واقع میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے کفیر کردار تک پہنچایا جائے۔