منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

عدالت نے پرویز الہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک July 11, 2023
(فوٹو : فائل)

مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

یہ پڑھیں : چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی طرح مجھے بھی ضمانت دی جائے، پرویز الہی

عدالت نے پرویز الہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے پرویز الہی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں