طالبان موجودہ حالات میں بھی مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں پروفیسر ابراہیم

ہم سنجیدہ لوگ ہیں اور مذاکرات سنجیدگی سے کر رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم


ویب ڈیسک May 03, 2014
مذاکرات کے حوالے سے فی الحال مشکلات ہیں جو انشاء اللہ جلد دور کر لی جائیں گی، رکن طالبان کمیٹی فوٹو: فائل

طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بیان غیر معمولی ہے لیکن طالبان موجودہ حالات میں بھی مذکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہم سنجیدہ لوگ ہیں اور مذاکرات سنجیدگی سے کر رہے ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بیان غیر معمولی ہے، موجودہ حالات میں بھی مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے فی الحال مشکلات ہیں جو انشاء اللہ جلد دور کر لی جائیں گی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ مذاکرات آگے بڑھیں تاکہ پورے ملک میں امن قائم ہو سکے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت موجودہ صورت حال میں طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔