موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی وزیر قانون
موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں قانون و انصاف، پارلیمانی امور، الیکشن کمیشن شامل ہیں، الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کر رہے ہیں جن کا ایک ہی مقصد ہے کہ فری اینڈ فیئر انتخابات کا انعقاد ممکن ہو اور ایسا ہوتا نظر بھی آئے۔
انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، پارلیمانی امور کی وزارت اور وزارت قانون نے کمیٹی کو بریفنگ دی ہے، انتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کمیٹی کے ممبر ہیں انہیں کمیٹی میں آنا چاہیے۔
یہ پڑھیں : پیپلزپارٹی نے 8 اگست کواسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی
وزیر قانون نے کہا کہ جو جماعتیں پارلیمان سے باہر ہیں انہیں سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے، ایوان سے باہر جماعتوں فافن اور پلڈاٹ کو بھی پہلے سن رکھا ہے اور کمیٹی ان ہی نکات کا جائزہ لے رہی ہے کوئی نیا کام نہیں کیا جا رہا، کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی۔