پشاور میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک July 11, 2023
(فوٹو: فائل)

صوبہ خیر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں آتش بازی کے سامان، رینٹ اے کار گاڑیوں، ہوٹلوں میں قیام پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں