امریکی خانہ جنگی کے دور کے 700 سے زائد سکّے برآمد
دریافت ہونے والے اس خزانے میں 1840 سے 1863 کے دور کے سیکڑوں امریکی سونے اور چاندی کے سکّے شامل ہیں
امریکا میں ایک شخص نےاپنے کھیت میں کھدائی کے دوران امریکی خانہ جنگی کے دور کے 700 سے زائد سکّے دریافت کیے ہیں۔
دریافت ہونے والے اس خزانے میں 1840 سے 1863 کے دور کے سیکڑوں امریکی سونے اور چاندی کے سکّے شامل ہیں۔
سکّوں کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرنے والے ادارے نیومِسمیٹک گارنٹی کارپوریشن(این جی سی) اور گوومنٹ (جہاں سِکّے فروخت ہوئے) کے مطابق سکّوں کا 95 فی صد حصہ گولڈ ڈالرز پر مبنی ہے۔ اس ذخیرے میں 10 ڈالر کے 20 سکّے جبکہ 20 ڈالر کے آٹھ سکّے موجود تھے۔
ان میں سب سے زیادہ نایاب 1863 کا 20 ڈالر کا ایک اونس والا سونے کا لبرٹی سکّہ تھا۔ یہ ایک سکّہ کم از کم ایک لاکھ ڈالرز کی مالیت رکھتا ہے اور گریٹ کنٹکی ذخیرے میں ان سکّوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
این جی سی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ 1850 سے 1907 تک چلنے والا 20 ڈالر کا لبرٹی سکّہ محکمہ خزانہ نے کیلیفورنیا سے سونا دریافت ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔
20 ڈالر لبرٹی سِکّے اس لیے بھی نایاب ہیں کیوں ان پر خانہ جنگی ختم ہونے کے بعد کرنسی پر شامل کیا جانے والا فقرہ "In God We Trust" کندہ نہیں ہے۔