پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے پر وزیراعظم سعودی ولی عہد کے مشکور
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں دو ارب ڈالرز جمع کروائے ہیں
وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دو ارب ڈالر جمع کرانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی منظوری کیلئے سعودی عرب کے غیر مشروط تعاون پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر کیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرادیے
شہباز شریف نے سعودی سفیر کو سپیشل انویسٹمینٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیرِ اعظم اور سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مثبت سفارتی تعلقات کے تسلسل پر باہمی اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے صبح اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں دو ارب ڈالرز جمع کرائے گئے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔
زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے اور سعودی عرب سے فنانسنگ ہونے پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی بھی ہوئی۔