مریض کی غذائی نالی میں پھنسا آکٹوپس نکال لیا گیا

55 سالہ مریض نے سمندری غذا کھاتےدوران آکٹوپس نگل لی تھی جسے طویل آپریشن کے بعد نکال لیا گیا ہے

سنگاپور کے ایک شخص کی غذائی نالی میں موجود آکٹوپس نکال لی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایک 55 سالہ شخص نے نگلنے میں تکلیف اور بار بار قے کی شکایت کرتے ہوئے ہسپتال سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے حلق سے نیچے تک ایک آکٹوپس چپکا ہوا ہے جو تین چار بازو کے بغیر بھی قدرے مکمل حالت میں ہے۔

اس نے شخص نے بھوک کی حالت میں سمندری غذاؤں کی ایک بڑی پلیٹ اندھا دھند انداز میں کھائی تھی اور خیال ہے کہ اسی میں کوئی بچہ آکٹوپس بھی نگل گیا جو گلے کی ہڈی کی طرح گلے کا آکٹوپس بن گیا ہے۔


سنگاپور کے ٹین ٹاک سینگ ہسپتال میں ایک 55 سالہ شخص کو لایا گیا تھا جس کے پیٹ میں درد تھا اور وہ بار بار قے کررہا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کے حلق میں ایک ٹیوب ڈالی اور ایک ہولناک منظر دیکھا کہ آکٹوپس اپنے خاص چپکنے والے ابھار (سکرز) سے نالی میں چپکا ہوا ہے۔ یہ آکٹوپس غذائی نالی سے چپک کر معدے کےکنارے تک پہنچ چکا تھا۔

اس کے بعد کمپیوٹرٹوموگرافی اسکین کیا گیا اور پہلے اینڈواسکوپی ٹیوب سے آکٹوپس کو اوپرکرنے کی کوشش کی گئی۔ ڈھیٹ آکٹوپس تھوڑی ہی اوپر اٹھا تو اندر باریک چمٹی ڈال کر کر اس کا سر پکڑا گیا اور اسے باہر کی جانب کھینچا گیا۔

مریض کو دو روز کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story