کینیڈا ایموجی بھیجنے پر کمپنی کے مالک پر 1 کروڑ 72 لاکھ روپے جرمانہ
خریدار نے جج کے سامنے دلیل پیش کی کہ اس ایموجی کا مطلب 'OK' ہوتا ہے، یعنی شرائط منظور اور سودا پکا
کینیڈا میں تھمزب-اپ ایموجی کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایک معمولی سی کنفیوژن پر کاشتکاری کمپنی کے مالک پر تقریباً 62،000 جرمانہ عائد کیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے سسکیچوان کی ایک عدالت نے کاروبار میں معاہدے کی شرائط قبول کرنے کیلئے تھمبز-اپ کی تصویر کو کافی قرار دیتے ہوئے ایک مالک پر تقریباً 62،000 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا۔
کاشتکاری کمپنی کے مالک کرس ایکٹر کو ایک اناج خریدار نے فلیکس خریدنے کے معاہدے کی تصویر بھیجی تھی جس کے جواب میں کرس نے انگوٹھے کا ایموجی بھیجا تھا تاہم مہینوں بعد جب ڈیلیوری کا وقت آیا تو اناج خریدار کو فلیکس نہیں ملا۔
اس پر ایک تنازعہ کھڑا ہوا جو عدالت میں پہنچا۔ خریدار نے جج کے سامنے دلیل پیش کی کہ ایموجی کا مطلب 'OK' ہوتا ہے، یعنی معاہدے کی شرائط منظور اور سودا پکا ہے۔
دوسری جانب کمپنی کے مالک نے کہا کہ اس نے انگوٹھے کی تصویر کا استعمال صرف یہ بتانے کے لیے کیا کہ اسے میسج مل گیا ہے۔
عدالت میں مذکورہ بالا ایموجی کی 24 مثالوں پر مشتمل ایک سمری پیش کی گئی جسکو مدنظر رکھتے ہوئے جج نے کہا کہ اس ایموجی کا عام طور پر مطلب کسی بات پر اتفاق کرنا یا قبول کرنا ہوتا ہے۔ کرس نے انگوٹھے کی تصویر بھیج کر ایک طرح سے معاہدے کی شرائط کو قبول کرلیا تھا لہٰذا دستخط کی ضرورت کو کرس نے اپنے فون سے تھمبز-اپ ایموجی سے پورا کرلیا۔