سوشل میڈیا پر حکومت سے منسلک اکاؤنٹس کو لیبل کرنے کا فیصلہ

کوئی بھی سرکاری میڈیا اگر پالیسیوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گے، میٹا


ویب ڈیسک July 11, 2023
[فائل-فوٹو]

میٹا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر جیسے نئے پلیٹ فارم تھریڈز پر سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس کو لیبل کرنے کا فیصلہ کرنے جارہا ہے۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں میٹا کے پبلک پالیسی کے سربراہ جوش ماچن نے سینیٹ کو بتایا کہ سرکاری میڈیا ہاؤسز اور تحقیقاتی ادارے جیسے متعدد شعبوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور یہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کریں۔


میٹا کے عہدیدار کی جانب سے یہ بیان میٹا کے تھریڈز کو لانچ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جو کہ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر کے مماثل ہے۔

سینیٹ میں جوش ماچن سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا روس کے سرکاری براڈکاسٹر RT یا چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژینہوا کو تھریڈز کے مطابق ٹیگ کیا جائے گاَ تو عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خواہش ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومتوں سے منسلک کوئی بھی سرکاری میڈیا اگر ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کا اکاؤنٹ بلاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2022 میں ٹویٹر نے حکومت سے وابستہ اکاؤنٹس سے ٹیگ ہٹا لیے تھے جس سے صارفین کی ٹویٹر پر میڈیا-خواندگی کی شرح کافی کم ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔