گوگل انتظامیہ گستاخانہ مواد کی ویب سائٹس بند کرے ورنہ ملک بدر کر دیا جائے گا رحمان ملک

ایسا مواد شائع کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ رحمن ملک


ویب ڈیسک September 17, 2012
ایسا مواد شائع کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ رحمن ملک. فوٹو ثناء

KARACHI: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گوگل انتطامیہ کو وارننگ جاری کی ہے وہ اسلام مخالف مواد کی ویب سائٹس اور لنکس کو بند کرے ورنہ انکی انتظامیہ کے ویزے منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے توہین آمیز فلم سے متعلق اقوام متحدہ اور سیکریٹری جنرل انٹر پول رونالڈ کے نوبل کو بھی خط لکھا ہے۔

سیکریٹری جنرل انٹرپول کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق رحمان ملک نے ان سے مطالبہ کیا کہ اسلام مخالف اور توہین رسالت کے حوالے سے شائع ہونے والی تمام ویب سائٹس بند کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے مواد شائع کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مؤثر قانون سازی بھی کی جائے تاکہ ایسے افراد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |