علی محمد خان کو کسی بھی فوجداری مقدمے میں 18 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، نیب، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری


ویب ڈیسک July 12, 2023
(فوٹو: فائل)

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر علی محمد خان کی 18 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی درخواست پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ علی محمد خان کو 18 جولائی تک کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ فریقین 7 دنوں میں درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں