ڈی آئی خان میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی مشتعل افراد کا شوگر ملز پر دھاوا

مشتعل افراد نے زہریلا مادہ خارج کرنے والی شوگر ملز پر حملہ کر کے اس کے کیمیکل پلانٹ کو آگ لگادی


ویب ڈیسک May 03, 2014
پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گس کا استعمال کیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جب کہ مشتعل افراد نے ہلاکتوں کا سبب بننے والی شوگر ملز کے کیمیکل پلانٹ کو نذر آتش کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں رمک کے قریب کچہ کے علاقے میں شوگر ملز سے زہریلا مادہ خارج ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جب کہ حادثے میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور مشتعل افراد نے زہریلا مادہ خارج کرنے والی شوگر ملز پر حملہ کر کے اس کے کیمیکل پلانٹ کو آگ لگادی جب کہ شوگر مل کا تمام ریکارڈ بھی جلا دیا، مظاہرین نے ڈیرہ اسماعیل خان کی اہم شاہراہ بھی ٹائر جلا کر بند کر دی، ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک کمشنڑ ڈیرہ اسماعیل خان نہیں آتے اس وقت تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گس کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈنڈے بھی برسائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ ملز مالکان سمیت جی ایم، کین منیجراورہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسر کے خلاف درج کر لیا گیا جب کہ شوگرملزکے جی ایم اشفاق، کین منیجر حفیظ اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسرعتیق سمیت 7 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں