کراچی ناردرن بائی پاس کے قریب بم دھماکہ 3 پولیس اہلکار زخمی

بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی، سی ٹی ڈی حکام


ویب ڈیسک July 12, 2023
بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی، سی ٹی ڈی حکام (فوٹو: ایکسپریس)

ناردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر خاتون کا خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی، پولیس موبائل کالعدم تحریک طالبان کی اطلاع پر علاقے میں تھی، سی ٹی ڈی ٹیم علاقے میں خفیہ مشن پر کام کررہی تھی، دھماکے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تاہم واقعے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں