آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری متوقع
ایگزیکٹو بورڈ سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کے اجرا کی منظوری کا بھی امکان
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے آج پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ منصوبہ قبول کرلیا
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کے اجرا کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کےلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا پروگرام مجبوری میں قبول کیا، وزیراعظم
واضح رہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ بھی طے پاچکا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے ۔ وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے جب کہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائےگا۔