حکومت کا نجی شعبے کو گندم درآمد کی اجازت دینے پر غور

سندھ اور پنجاب کے امپورٹرز نے بیرون ملک گندم خریدار ی کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں


رضوان آصف July 12, 2023
سندھ اور پنجاب کے امپورٹرز نے بیرون ملک گندم خریدار ی کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے گندم ذخیرہ اندوزوں کی دن دوگنی رات چوگنی کمائی ختم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی کمر توڑنے کیلئے وفاقی حکومت نجی شعبے کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی ترسیل و آٹے کی قلت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

علاوہ ازیں سندھ اور پنجاب کے امپورٹرز نے بیرون ملک گندم خریدار ی کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ پنجاب کی فعال فلورملز نے نجی امپورٹڈ گندم میں سے اپنا حصہ لینے کیلیے امپورٹرز کے پاس بکنگ شروع کروا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں