پنکھوں کی برآمدات میں 562 فیصد اضافہ ادارہ شماریات

جون 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 1.11 ارب روپے رہا

جون 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 1.11 ارب روپے رہا۔ فوٹو: فائل

بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 56.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران پنکھوں کی برآمدات میں56.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2022 کے دوران713 ملین روپے کے پنکھے برآمد کئے گے جبکہ جون 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 1.11 ارب روپے رہا۔ اس طرح پنکھوں کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 56.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: روایتی پنکھوں کی پیداوار اور فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لکڑی اور کارک کی درآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 39.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران لکڑی اور کارک کی درآمدات میں39.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مئی 2022 کے دوران 1.85 ارب روپے کی لکڑی اور کارک درآمد کی گئی جبکہ مئی 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 1.12 ارب روپے رہا، ملک میں کاروں کی فروخت میں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 10فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔
Load Next Story