کراچی میں آج موسم گرم درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
آئندہ 3 دن تک گرمی رہنے کا امکان، سمندری ہوائیں دوپہر کے وقت بند اور شام میں بحال ہوں گی، ارلی وارننگ سینٹر
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے اور درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج شہر میں بیشتر وقت موسم گرم و مرطوب جب کہ کچھ مقامات پر جزوی ابر آلود ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
آج دن بھر معمول سے قدرے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ، جن کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے جب کہ جمعرات اور جمعہ کو موسم گرم ومرطوب جب کہ رات و صبح کے اوقات میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے ۔
پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز تک پارہ 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ سمندری ہوائیں دوپہر کے وقت بدستور بند جب کہ شام کے وقت بحال ہونے کا امکان ہے۔ دیہی سندھ کے اضلاع میں بھی گرم و مرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتے ہیں ۔ دیہی سندھ کے چند اضلاع میں پارہ 40 اور42 سے تجاوز کرسکتا ہے۔