ترک ڈرامے ’کرولش عثمان ’ کے ہیرو کا  پاکستان آنے کا اعلان

جلد پاکستان آ کر مداحوں سے ملاقات کروں گا، براک اورزجیفت


ویب ڈیسک July 12, 2023
ترک ڈرامے کرولش عثمان کے 4 سیزن مکمل ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

مشہور ترک ڈرامے کرولش عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

ایک بڑے فیشن برانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرولس عثمان کے ہیرو براک اورزجیفت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اورپاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ پاکستانی برانڈ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

اداکار براک اورزجیفت کے پاکستان آنے کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی۔

مزید پڑھیں: کورولس عثمان کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی

ترکی کے مشہور ڈرامے کرولش عثمان کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں اوراس ڈرامے کو بھی ارطغرل غازی کی طرح دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار میں نظر آنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں