ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا قیمت میں مزید کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1.41 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1 روپے کی کمی


ویب ڈیسک July 12, 2023
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1.41 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 روپے کی کمی

اقتصادی محاذ پر مثبت تبدیلیوں اور توقعات کی بنیاد پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوسرے دن بھی ڈالر کی تنزلی جاری ہے۔ جس سے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 278روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 281روپے کی سطح پر آگیا۔

پاکستان کے 3ارب ڈالر کے قلیل مدتی بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کے سلسلے میں منگل کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس منعقد ہونے اور پیکیج کی منظوری یقینی ہونے سے کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہاہے۔

جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع 1روپے 41پیسے کی کمی سے 277روپے 15پیسے کی سطح پر آگئی تھی تاہم درآمدی ضروریات کے لیے وقفے وقفے سے ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں کمی میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے 9پیسے کی کمی سے 277روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ابتدائی اوقات میں طلب نہ ہونے سے اگرچہ 2 روپے کی کمی بھی واقع ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں طلب بڑھتے ہی ڈالر کے اوپن ریٹ 1روپے کی کمی سے 281روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج کی باقاعدہ منظوری کے بعد دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی مالیاتی سہولیات کی فراہمی بھی شروع ہوجائے گی جنہوں نے اپنی فنانسگ کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے مشروط کیا تھا۔

سعودی عرب سے گزشتہ روز 2ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہوچکے ہیں اور آنے والے دنوں میں مالیاتی سہولت کے ساتھ انویسٹمنٹس کی مد میں بھی انفلوز آنے کے امکانات روشن ہیں جو روپیہ کے استحکام کا سبب بن سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں