پاکستان میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجایک شخص جاں بحقکئی زخمی

پنجاب بار کونسل، بلوچستان بار ایسوسی ایشن اورخیبر پختونخوا بار کونسل کی اپیل پروکلا نے احتجاج کیا

پنجاب بار کونسل، بلوچستان بار ایسوسی ایشن اورخیبر پختونخوا بار کونسل کی اپیل پروکلا نے احتجاج کیا ۔ فوٹو نسیم جیمز

دیربالا میں گستاخانہ فلم کےخلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورکئی زخمی ہوگئے۔


گستاخانہ فلم کے خلاف پنجاب اورخیبرپختونخوابار کونسل، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پروکلا نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے۔


سکھر،لاڑکانہ اور اندرون سندھ میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف وکلا نے احتجاجی مظاہرے کئے اس موقع پر وکلا نے امریکی صدرسے مطالبہ کیا کہ وہ امت مسلمہ سے معافی مانگیں۔



کراچی میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی جب پی آئی ڈی سی پل کے قریب پہنچی تو اس پرپولیس نے اورشیلنگ اورہوائی فائرنگ بھی کی۔


رحیم یارخان میں ینگ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجا ج کیا جبکہ چمن میں طلبہ نےاحتجاجی ریلی نکالی۔



Recommended Stories

Load Next Story