سنیل شیٹھی کو کس چیز کی بڑھتی قیمت نے پریشان کردیا
مہنگائی سے اسٹارز بھی ویسے ہی متاثر ہوتے ہیں جیسے عام آدمی ہوتا ہے، بالی ووڈ اداکار
بالی ووڈ کے اسٹار سنیل شیٹھی نے بھی چیزوں کی بڑھتی قیمتوں پر پریشانی کا اظہار کردیا۔
بھارتی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار سنیل شیٹھی نے ملک میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے پر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت بڑھنے سے ہمارا کچن بھی متاثر ہورہا ہے۔
سنیل شیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ مشہور اداکاروں کو چیزوں کی قیمت بڑھنے سے فرق نہیں پڑتا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ہم جیسے اسٹارز بھی مہنگائی سے متاثر ہوتے ہیں۔
سینل شیٹھی نے انکشاف کیا کہ ان کی بیوی مانا ایک یا دو دن کی سبزیاں خریدتی ہے کیونکہ ہم تازہ کھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ ٹماٹر کی آسمان سے چھوتی قیمتوں سے ہم بھی اتنے ہی متاثر ہوئے جتنا کوئی عام آدمی۔ آج کل ہم نے کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال کم کردیا ہے جس سے ذائقے میں فرق تو پڑا ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
سینل شیٹھی بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹس کے مالک بھی ہیں۔