حکومتی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دیگا وزیراعظم

دعاہےآج آئی ایم ایف اجلاس میں معاہدےکی منظوری ہوجائے، شہباز شریف

دعاہےآج آئی ایم ایف اجلاس میں معاہدےکی منظوری ہوجائے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی اور الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ہماری حکومت کی مدت14اگست کوختم ہوجائےگی اور اکتوبر نومبر میں جب بھی الیکشن ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔


یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے 8 اگست کواسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں،تعلیمی وظائف میں اضافہ ہونا چاہیے، دعاہے اگلی جوبھی حکومت آئےتعلیم کواولین ترجیح دے، ہمسایہ ممالک ترقی میں ہم سےآگےنکل گئےہم پیچھےرہ گئے۔

وزیراعظم نے کہا دعاہےآج آئی ایم ایف اجلاس میں معاہدےکی منظوری ہوجائے، آئی ایم ایف سےمعاہدہ فخریہ نہیں،لمحہ فکریہ ہے، چین نےبروقت میں ہماراہاتھ تھاما، چین کومحسوس ہوگیا کہ پاکستان مشکلات سےدوچارہے۔
Load Next Story