ٹیسٹ اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن کا دفاع چیلنج ہے آسٹریلوی کپتان
کرکٹ کے دونوں فارمیٹس میں ایک ساتھ پہلی پوریشن حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، مائیکل کلارک
KARACHI:
آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے اور اب پہلی پوزیشن کا دفاع چیلنج ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلوانا اولین ترجیح تھی، کرکٹ کے دونوں فارمیٹس میں ایک ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے، اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے لیکن اب اس پوزیشن کا دفاع پوری ٹیم کے لئے چیلنج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی کھلاڑی بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں حال ہی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔