ٹرانسجینڈرز کا شرعی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام نے اس بل کو سیاست کی نذر کیا، ٹرانسجینڈرز کی پریس کانفرنس


Staff Reporter July 12, 2023
جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام نے اس بل کو سیاست کی نذر کیا، ٹرانسجینڈرز کی پریس کانفرنس

ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے

لاہور پریس کلب میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی رہنما نیلی رانا، نایاب علی، فرزانہ جان ،آرزو خان ،سعدیہ کامی سید ،ابھشے بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو جماعتوں جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے اس بل کو سیاست کی نذر کیا۔

ٹرانسجینڈرز نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے جس جج نے اپنی ریٹائرمنٹ والے دن اس کیس کا فیصلہ سنایا اس سے کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر صرف اپنے بنیادی حقوق مانگتے ہیں جن میں صحت تعلیم روزگار اپنی شناخت شامل ہیں۔ دنیا کا کوئی مذہب ٹرانسجینڈر کو حقوق کی مخالفت نہیں کرتا پھر یہ دو سیاسی و مذہبی جماعتیں مذہب کے نام پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو نشانہ کیوں بنا رہی ہیں ۔

خواجہ سرا برادری نے کہا خیبر پختون خواہ میں ٹرانسجینڈر کے ساتھ مسلسل ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ایسی بے رخی اور ہٹ دھرمی ہم برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی ریاست سے اپنے جائز حقوق مانگ رہی ہے جو ان کو آئین پاکستان دیتا ہے اگلے دو روز میں ہم سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں