ملک میں 22 فیصد شرح سود کاروبار کےلیے تباہ کن ہے وزیراعظم

آئی ایم ایف سے قرض مٹھائی بانٹنے کا موقع نہیں، آئی ایم ایف نے معیشت کو جکڑ رکھا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 12, 2023
آئی ایم ایف سے قرض مٹھائی بانٹنے کا موقع نہیں، آئی ایم ایف نے معیشت کو جکڑ رکھا ہے، شہباز شریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں 22 فیصد شرح سود کو کاروبار کےلیے تباہ کن قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے اسلام آباد چھٹے پاکستان فارما سمٹ اور ایوارڈز (PESA-2023) کی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فارما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ فارما انڈسٹری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور وہ برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کی مشکلات سے واقف ہوں، جانتا ہوں پیداواری لاگت پہلے سے بڑھ چکی ہے، فارما صنعت غریب کی دوا کا خیال رکھے، حکومت اس کے جائز مطالبات منظور کرے گی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہے، ملک میں 22 فیصد شرح سود کاروبار کےلیے تباہ کن ہے، مشکلات اور چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض مٹھائی بانٹنے کا موقع نہیں، آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو جکڑ کر رکھا ہے، لیکن ہمیں صبر کے ساتھ اسے قبول کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں