حکومت سندھ کا سرکاری ریٹ پر کپاس نہ خریدنے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

فیکٹری مالکان پر 1 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا اور 20 کووارننگ دی گئی ہے، ترجمان محکمہ زراعت


Staff Reporter July 12, 2023
فائل فوٹو

حکومت سندھ نے کپاس کے کاشتکاروں سے سرکاری نرخ پر کپاس نہ خریدنے والے کاٹن فیکٹری مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

مشیر زراعت منظوروسان کی ہدایت پر کاشتکاروں سے سرکاری ریٹ پر کپاس نہ خریدنےو الی 10 سے زائد کاٹن فیکٹریاں اور دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ فیکٹری مالکان پر 1 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا اور 20 کووارننگ دی گئی۔

محکمہ زراعت سندھ کے ترجمان کے مطابق کسانوں کو کپاس کے سرکاری نرخ ادا نہ کرنے پر عدالت نے کھپرو کے ڈیلر کے گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیے ہیں جبکہ حیدرآباد، جامشورو، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد،مٹیاری، ٹنڈوالہ یار اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل زراعت ایکسٹینشن ونگ حیدرآباد کے دفتر میں شکایتی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے،جہاں پر کسان اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں