جنگ گروپ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اور حامد میر کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جیو کے پروگراموں کے ذریعے پاک فوج، آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، درخواست گزار


ویب ڈیسک May 03, 2014
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی کسی عدالت کو کارروائی کرنے سے نہیں روکا لہذا پولیس متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرے، سیشن جج۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر جنگ گروپ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اور صحافی حامد میر کے بھائی عامرمیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان کی عدالت میں درخواست گزار ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ صحافی حامد میر پر حملے کے بعد جیو پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف گمراہ کن پروگرامات نشر کئے گئے، ان پروگراموں کے ذریعے پاک فوج، آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لہذا جیو کے مالک میر شکیل الرحما ن اور حامد میر کے بھائی عامر میر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔

سیشن جج جہانگیر اعوان کا دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحما ن اور عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پیمرا میں کیس زیرسماعت ہونے کی وجہ سے فوجداری کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی کسی عدالت کو کارروائی کرنے سے نہیں روکا لہذا پولیس متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں