آسمان سے باتیں کرتی قیمت بھارت میں ٹماٹر قیمتی تحفہ بن گئے
مہارشٹرا میں سالگرہ پر چار کلوٹماٹر کا تحفہ ملنے پر خاتون خوشی سے نہال
بھارتی خاتون کو رشتہ داروں کی جانب سے سالگرہ کے تحفے کے طور پر ٹماٹر دیے گئے ہیں۔
بھارت میں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان، مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں ایک خاتون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر 4 کلو سے زیادہ ٹمار تحفے میں دیے گئے۔
ریاست مہاشٹرا کے علاقے کلیان کے کوچاڈی کی رہائشی خاتون سونل بورسے کی سالگرہ کی تقریب اتوار کے روز گھر میں ہوئی جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔
سونل نے ٹماٹر ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رشتے داروں کا شکریہ ادا کیا اور پھر ان کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں ٹماٹر کی قیمت پیٹرول سے زیادہ ہے اور وہاں فی کلو ٹماٹر 140 روپے سے زائد میں فروخت ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی انہیں خریدنے سے قاصر ہے۔