تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی صدر خیبرپختونخوا اور سینئر رہنما پرویز خٹک کو پارٹی سے نکال دیا۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو 21 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس میں اُن سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کیوں پارٹی اراکین اور رہنماؤں کو منحرف کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک پر اراکین کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی البتہ انہوں نے بائیس روز گزرنے کے باوجود بھی اظہار وجوہ کے نوٹس پر کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کرکے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں، پرویز خٹک 7 یوم میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔
واضح رہے کہ مئی کے آخر میں پرویز خٹک نے اسلام آباد کے ایک مقام پر پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
بعد ازاں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں تاہم عہدوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔