بھارت  لوکل ٹرین میں خواتین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں وائرل ویڈیو پر دل چسپ تبصرے

مسافر خواتین نے ایک دوسرے کو تھپڑ، گھونسے، لاتیں، چپلیں ماریں اور بال کھینچے، لڑائی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

فوٹو: اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر لوکل ٹرین میں سفر کے دوران خواتین مسافروں کی ایک دوسرے کے ساتھ مارکٹائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ایک دوسرے کو تھپڑ، گھونسوں اور چپل سے مار رہی ہیں اور ایک دوسرے کے بال کھینچ رہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ چیخ پکار بھی کررہی ہیں۔

کچھ خواتین لڑنے والی عورتوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کررہی ہیں مگر ان کی کوشش کامیابی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔

'' کولکتہ لوکل'' کے عنوان سے یہ ویڈیو ایوشی نامی ٹوئٹر صارف نے شیئر کی ہے جس پر ٹوئٹر کے استعمال کرنے والے مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کو '' ٹرین کے اندر مفت ڈبلیو ڈبلیو ای '' بھی قرار دیا۔

ویڈیو شیئر کرنے والی ٹوئٹر صارف کے مطابق خواتین کے درمیان لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔


 
Load Next Story