جنت مرزا نے دو بلاک بسٹر ڈراموں کی آفر ملنے کے ثبوت پیش کردیے

ٹک ٹاک اسٹار کے دعوے کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا تھا


ویب ڈیسک July 12, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے جواب میں دو بلاک بسٹر ڈراموں کی آفر ملنے کے ثبوت پیش کردیے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ایکسپرس ٹی وی کے پروگرام ''دی ٹاک ٹاک شو'' میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دو بلاک بسٹر ڈراموں ''پری زاد'' میں اشنا شاہ اور ''ہم کہاں کے سچے ہیں'' میں کبریٰ خان کی جگہ پر مرکزی کردار ادا کرنے کی آفرز ہوئی تھیں لیکن اُن دنوں جاپان میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

poster

جنت مرزا کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا صارفین نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور انٹرنیٹ پر انکے دعوے کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دو ڈراموں میں کبریٰ خان اور اشنا شاہ کو ملنے والے رولز مجھے آفر ہوئے تھے، جنت مرزا

تاہم جنت مرزا نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی صفائی میں ہم ٹی وی اور نینا کاشف کے ساتھ اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر شیئر کردیے ہیں۔

jann 1

جنت مرزا نے لکھا کہ میں کبھی بھی اپنی وضاحت یا سوشل میڈیا پر ذاتی چیٹس شیئر کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے یہ بے عزتی لگتی ہے لیکن حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے۔

jann 2

جنت مرزا نے واضح کیا کہ میں اتنی بے وقوف نہیں ہوں کہ شو میں چیزوں پر جھوٹ بولوں، ان دنوں لوگ بہت مایوس ہیں اور وہ کسی اور کو کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے لکھا کہ کسی پرٹرول کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کی وجہ سے دوسرے شخص کا ذہنی سکون کس حد تک تباہ ہو رہا ہے۔ یا آپ کم از کم کسی آفیشل سے اس بارے میں تصدیق کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں