آئی سی سی اجلاس ذکا اشرف کی سائیڈ لائنز ملاقاتیں جاری

بھارتی بورڈ سربراہ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین مائیک بئیرڈ سے ملاقات


Saleem Khaliq July 13, 2023
بھارتی بورڈ سربراہ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین مائیک بئیرڈ سے ملاقات (فوٹو: ایکسپریس ٹی وی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس میں سائیڈ لائنز ملاقاتیں جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین مائیک بئیرڈ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین نے ذکا اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: ذکا اشرف سے ملاقات، جے شاہ نے پاکستان میں ایشیاکپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی

قبل ازیں گزشتہ روز آئی سی سی اجلاس کے بعد ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی ڈربن میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں سربراہان نے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔