ماڈل نتاشا نے شہروز سبزواری سے معافی مانگ لی

شہروز سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگتی ہوں، نتاشا


ویب ڈیسک July 13, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل نتاشا نے اداکار شہروز سبزواری سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران نتاشا نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہروز کو اداکار نہیں سمجھتیں کیونکہ وہ اپنے والد کے تعلقات کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے ہیں۔

نتاشا کے اس بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ماڈل نتاشا نے شہروز سبزواری اور سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگ لی۔

Model Natasha Backs Out From Her Statement About Shahroz Sabzwari

نتاشا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میں نے جو کہا اس کا یہ مطلب نہیں تھا میں سب سے معافی مانگتی ہوں شہروز سبزواری ایک اچھے اداکار ہیں، پاکستان کے اتنے بُرے حالات ہیں مگر پھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ وہ ہر چیز کا غلط مطلب نکال کر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ نتاشا کی خود اپنی بیٹی تانیہ حسین بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں تانیہ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم انہیں خاص پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں