شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ امریکا کی مذمت

میزائل ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے جاپان کے سمندر میں گر گیا


ویب ڈیسک July 13, 2023
شمالی کوریا کے اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، امریکا:فوٹو:سوشل میڈیا

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ 18 کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے 13 ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کا مشاہدہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بھی کیا۔ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میزائل ایک گھنٹے سے زائد وقت میں ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے جاپان کے سمندر میں گر گیا۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ میزائل تجربے سے ثابت ہوگیا کہ شمالی کوریا کی حکومت کی ترجیح عوام کی بھلائی نہیں بلکہ ہتھیاروں میں اضافہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں