بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر یوراج سنگھ نے سوال اُٹھادیا

سچ پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم میگا ایونٹ جیت سکتے ہیں، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک July 13, 2023
سچ پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم میگا ایونٹ جیت سکتے ہیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھارتی ٹیم کے جیتنے پر سوال اٹھادیا۔

مقامی یوٹیوب چینل پر بھارت کو دو بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے بھارتی ٹیم کی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تین سرکردہ بلےباز انجریز کا شکار ہیں۔ رشبھ پنت، کے ایل راہول اور شریاس ایر کی انجریز کے بعد سے ون ڈے اسکواڈ میں مڈل آرڈر کمزور ہوا ہے اور اگر ٹیم فتح حاصل کرنا چاہتی ہے تو ہمیں مڈل آرڈر مضبوط کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن کی طرح میں کہہ سکتا ہوں کہ ہاں ہندوستان جیتنے والا ہے لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم میگا ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے معاملے پر یوراج سنگھ نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

یوراج سنگھ نے مزید کہا کہ اگر ورلڈکپ جیتنا ہے تو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا کردار سب سے اہم ہوگا، انہیں اچھا کرنا ہوگا تب ہی ٹیم سے امیدیں باندھی جاسکتی ہیں، دونوں سنیئیر کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنی ہوگی اور رن کے انبار لگانے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ''پاکستانی ٹیم میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی''

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، بھارت ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں