انسداد دہشتگردی عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، حاضری سے استثنا کی درخواست پر جج کے ریمارکس


ویب ڈیسک July 13, 2023
(فوٹو: فائل)

انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ گولڑہ یں درج ایک مقدمے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تھانہ رمنا میں درج دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو طلب کر لیا ۔ دریں اثنا اےٹی سی نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں فرخ حبیب ،شبلی فراز،حسان نیازی کے بھی قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے سردار مصروف ،عتیق الرحمٰن اور مرزا عاصم پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں