رونالڈو کے النصر کلب پر فیفا نے پابندی عائد کردی مگر کیوں

فٹبال کی عالمی تنظیم نے الںصر کو نئے کھلاڑیوں کو رجسٹر کرنے سے روک دیا، رپورٹس

فٹبال کی عالمی تنظیم نے الںصر کو نئے کھلاڑیوں کو رجسٹر کرنے سے روک دیا، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر پر فیفا نے نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کو 2018 میں احمد موسی کی منتقلی کے معاہدے پر لیسٹر کو "ایڈ آن" فیس ادا کرنے میں ناکامی پر نئے کھلاڑیوں کو رجسٹر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ النصر کلب احمد موسیٰ کی پچھلی ٹیم لیسٹر کو کارکردگی سے متعلق اضافی فیس کے علاوہ سود کی مد میں تقریباً 5 لاکھ ڈالر سے زائد فیس ادا نہ کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے ہم وطن لوئس کاسترو النصر کے کوچ بن گئے


نائجیرین فٹبالر احمد موسیٰ سے النصر کلب نے 2018 میں 18 ملین ڈالر میں معاہدہ کیا تھا اور اس دوران ٹیم نے لیگ جیتی جبکہ دو سال بعد انہیں دوبارہ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: کریم بینزیما کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال

سال 2021 میں النصر کو فیفا کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ اگر وہ فیس کا تصفیہ کرنے میں ناکام رہے تو انہیں رجسٹریشن پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ کلب کے حکام نے یقین دہانی کروائی کہ فیس جلد ادا کردی جائے گی جس کے بعد پابندی کا خاتمہ ہوگا۔
Load Next Story