حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی منتخب
حاجی گلبرخان کا تعلق پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک سے ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
اسپیکرگلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق حاجی گلبر خان کو 19 اراکین نے ووٹ دیا۔ حاجی گلبر خان کا تعلق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ہے۔گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار
حاجی گلبر خان 2020 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اور وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیرسے منتخب ہوئے تھے۔