شاہ رُخ خان نے مداحوں کی ڈیمانڈ پر فلم ’جوان‘ کا پوسٹر جاری کر دیا

شاہ رُخ خان کی تھرل سے بھرپور فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک July 13, 2023
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی آنے والی نئی فلم 'جوان' کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

شاہ رُخ نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ فلم جوان سے متعلق (AskSRK) سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے دلچسپ جواب دیئے۔

ایک صارف نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ اپنی فلم جوان کا پوسٹر کب ریلیز کریں گے؟

جس کے جواب میں شاہ رُخ خان نے کہا کہ وہ سوال جواب کے سیشن کے بعد پوسٹر جاری کر دیں گے۔

شاہ رُخ خان کے مداح ان کے اس اعلان کو مزاق سمجھے تاہم کنگ خان نے سوال جواب کے سیشن ختم ہونے کے فوری بعد جوان کا آفیشل پوسٹر ٹوئٹ کر دیا جس پر مداحوں نے بےحد خوشی کا اظہار کیا۔



یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کی تھرل سے بھرپور فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں