
شاہ رُخ نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ فلم جوان سے متعلق (AskSRK) سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے دلچسپ جواب دیئے۔
ایک صارف نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ اپنی فلم جوان کا پوسٹر کب ریلیز کریں گے؟
Been told that I should do an #AskSRK right now because I am doing nothing to answer questions surrounding #Jawan Prevue. Obviously won't give away too much but will answer a few for sure. Ready ah ?!
- Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 13, 2023
جس کے جواب میں شاہ رُخ خان نے کہا کہ وہ سوال جواب کے سیشن کے بعد پوسٹر جاری کر دیں گے۔
شاہ رُخ خان کے مداح ان کے اس اعلان کو مزاق سمجھے تاہم کنگ خان نے سوال جواب کے سیشن ختم ہونے کے فوری بعد جوان کا آفیشل پوسٹر ٹوئٹ کر دیا جس پر مداحوں نے بےحد خوشی کا اظہار کیا۔
Now have to go back to work. #Jawan getting release ready. Thank u for your time for #AskSRK. As promised sending out the poster for the film and of course lots and lots of love. See u all in the cinemas. pic.twitter.com/36w4j1JI1k
- Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 13, 2023
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کی تھرل سے بھرپور فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔