آئی ایم ایف معاہدے پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں امریکی سفیر

پاکستان کے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں، ڈونلڈ بلوم


ویب ڈیسک July 13, 2023
پاکستان کے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں، ڈونلڈ بلوم

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدہ پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

پشاور میں یو ایس ایڈ، بورڈ آف ریونیو اور صوبائی محتسب آفس کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی ایم او یو تقریب میں شرکت کی۔

ایم او یو کا مقصد ضم قبائلی اضلاع میں زمین کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ اس سے ضم اضلاع کی خواتین کو وراثت کے حقوق دلانے میں بھی مدد ملے گی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خیبر پختونخوا میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھے گا، امریکا خواتین کو برابر کے حقوق ملتے دیکھنا چاہتا ہے۔

بعدازاں ڈونلڈ بلوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت کا مزید فروغ چاہتا ہے، پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس سے نکلنے کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں، آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدہ پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں