پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی آئینی حثیت ختم

اگلے چند روز میں فیفا کی جانب باضابطہ اعلان متوقع ہے

اگلے چند روز میں فیفا کی جانب باضابطہ اعلان متوقع ہے (فوٹو: فائل)

فیفا کونسل کی جانب سے توسیع کا با ضابطہ اعلان نہ ہونے کے سبب پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کے معاملات دیکھنے کے لیے قائم کی جانے والی نارملائزیشن کمیٹی نے اپنی مدت 31 جون کو مکمل کر لی تھی، تاہم فیفا کونسل نے مدت ختم ہونے سے قبل اپنے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کی مدت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے تو سیع کا فیصلہ کیا لیکن اس ضمن میں باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔

اسی قانونی اور تیکنیکی مسئلے کے سبب پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو دورہ سنگاپور کی اجازت بھی نہیں مل سکی۔

مزید پڑھیں: قرآن مجید کی بےحرمتی؛ عراقی فٹبالرز، ریفریز کا احتجاج، سوشل میڈیا پر وائرل

ذرائع کے مطابق این سی اس فیصلے کا اعلان کرنے کی مجاز نہیں جبکہ اگلے چند روز میں فیفا کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔


دوسری جانب حکومت پاکستان نے قومی ویمن فٹبال ٹیم کو دوستانہ میچز کیلئے این او سی جاری کرنے سے معذرت کرلی، قومی ٹیم کو فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے تحت سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلیز کھیلنے کیلئے حکومتی اجازت نامہ کا انتظار تھا۔

این او سی ملنے کی صورت میں قومی ویمن ٹیم کو13 جولائی کو اپنی منزل کی جانب روآنہ ہونا تھا جبکہ قومی ویمن ٹیم کو سنگا پور کے خلاف پہلا دوستانہ میچ 15 جولائی اور دوسرا میچ 18 جولائی کو کھیلنا تھا۔

مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی، آخری میچ میں بھی شکست

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیفا ونڈو کے تحت انٹرنیشنل فرینڈلیز کے لیے تیکینی بنیاد پر این او سی دینے سے انکار کیا، پی ایس بی کا کہنا تھا کہ این او سی کیلئے تمام دستاویزات ایونٹ سے 6 ہفتے قبل بھیجنا ضروری ہے۔

دریں اثنا دورہ سنگاپور کی منسوخی سے پاکستان ویمن فٹبالرزمیں بددلی سی پھیل گئی ہے، ان میں برطانیہ اور ہالینڈ سے آنے والی معروف فٹبالرز بھی شامل ہیں جبکہ فیڈریشن کی این سی نے اپنے پلان بی پر غور شروع کردیا ہے۔
Load Next Story