چیف جسٹس اختیارات کیس کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلیے بینچ تشکیل
آٹھ رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون بننے سے قبل ہی عدالت عظمیٰ نے معطل کر دیا تھا۔
اس معاملے پر اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم بالکل واضح رہی جبکہ وکلاءبرداری بھی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون کے حق میں ہے۔