پاکستان سے امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو نہیں کہا امریکا

پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، ترجمان وزارت خارجہ میتھیو ملر


ویب ڈیسک July 13, 2023
پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں؛ فوٹو: فائل

جو بائیڈن انتظامیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر زور نہیں دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم نے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کو کبھی بھی امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو نہیں کہا۔

میتھیو ملر نے یہ بات پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے بیان کے تناظر میں کہی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے اپنے کافی مسائل ہیں اور وہ چین اور امریکا کے درمیان نئی سرد جنگ کا اضافی سر درد نہیں چاہتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلیے غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، امریکا

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور ہم اپنی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کرتے رہیں گے۔

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق حال ہی میں جاری کردہ خفیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اور کچھ دیگر ممالک یوکرین جیسے اہم مسائل پر خاموشی سے خود کو امریکا سے دور رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔